وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، تحفظات دور کرنے کی ...
وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی ہے جس میں وزیرقانون نے مدارس بل پر مولانا کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی  کرائی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم نذیر تارڑ نے وقف املاک بل سے متعلق بھی مولانا کی تجاویز پر اتفاق کیا، حکومت نے یقین دہائی کرائی کہ ملک سے سود کے خاتمے کیلئے قانون سازی کریں گے ۔

ذرائع کے مطابق اعظم نذیرتارڑ نے کہاکہ تمام تجاویز سے وزیراعظم کو آگاہ کردیا ہے،اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ وزیراعظم آپ کی تجاویز سے متفق ہیں۔