آپ جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں یا حکومت کے ساتھ ؟صحافی نے مولانا سے سوال پوچھ لیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن دونوں مولانا فضل الرحمان کو رام کرنے کی کوشش میں ہیں۔
مولانا فضل الرحمان سے اپوزیشن اور حکومتی وفد نے ملاقات کی ہے،جیو نیوز کے مطابق مولانافضل الرحمان سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں یا حکومت کے ساتھ ؟ جس پر مولانا فضل الرحمان نے جواب دیا کہ میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں۔