بین الاقوامی شہرت یافتہ ایرانی قراء 2روزہ دورے پر کل لاہورپہنچیں گے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف انٹرنیشنل ایرانی قراء قاری حامد شاکر نژاد،قاری غلام رضا قاسیمان،قاری محمد حسین عظیمی خوشرودی،قاری احمد ابو القاسمی اور قاریہ ثنا وحدیث نظری کل (پیر 16 ستمبر کو) 2روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے۔ایرانی قراء لاہور میں قیام کے دوران عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کے علاوہ اہم تقریبات میں بھی شریک ہوں گے۔