پنجاب ٹورزم سے ڈیپوٹیشن پر آئے افسروں کو پی ایچ اے میں ضم کر دیا گیا

پنجاب ٹورزم سے ڈیپوٹیشن پر آئے افسروں کو پی ایچ اے میں ضم کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(اقبال بھٹی)پارکس اینڈی ہارٹی کلچر اتھارٹی میں ڈیپوٹیشن پر آئے ہوئے افسروں کا راج ،پنجاب ٹورزم سے ڈیپوٹیشن پر آئے ہوئے افسروں کو پی ایچ اے میں ضم کر دیا گیا۔پی ایچ اے کے ملازموں کو کارنر کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پی ایچ اے میں تمام تر پر کشش سیٹوں پر ڈیپو ٹیشن پرآئے افسروں کا راج ہے اور پی ایچ اے کا پورا نظام ان ہی کے ہاتھوں میں ہے جن میں نیاز محمد ڈائریکٹر آرٹی کلچر زون تھری ،شاہد اقبال پروجیکٹ ڈائریکٹر باغ جناح،ملیحہ رشید ڈائریکٹر ایڈمنسٹڑیشن ،خواجہ عرفان اسلم ڈائریکٹر انجینئرنگ ،رانا ضیاء اللہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن ،طارق مغل اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس ،مرزا سلیم اسسٹنٹ ڈائریکٹر آڈٹ شامل ہیں ۔یہ تمام افسران مختلف محکموں سے پی ایچ میں ڈیپوٹیشن پر آئے ہیں اور پر کشش سیٹوں پر کام کر رہے ہیں ۔اس کے علاوہ پی ایچ اے میں پنجاب ٹورزم کارپوریشن سے ڈیپوٹیشن پر آئے افسران نے پی ایچ اے میں آنے کے بعد اپنے اثر و رسوخ سے اپنے آپ کو اسی محکمہ میں ضم کر وا لیا ہے۔جن میں سر فہرست ڈائریکٹر فنانس ندیم خان ،ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ آپریشن عثمان انور ،ڈائریکٹر کو آرڈی نیشن سہیل بھٹی ،ڈائریکٹر پبلک ریلیشن جاوید شیدا ان کے علاوہ اور بھی پہت سے لوگ ہیں جو پنجاب ٹورزم کارپوریشن سے پی ایچ اے میں ڈیپوٹیشن پر آے اور سیاسی اثر و رسوخ سے اسی محکمہ میں ضم ہو گئے۔کیونکہ یہ تمام لوگ پی ایچ اے کی پر کشش سیٹوں پر کام کر رہے ہیں ۔جبکہ محکمہ کے اپنے ملازم زیادہ تر ریٹائر ہو گئے ہیں ۔چونکہ ایل ڈی اے سے ہی پی ایچ اے بنایا گیا تھا اور وہ زیادہ تر ایل ڈی اے ایمپلائز ہی تھے ۔جو رہ گئے ہیں وہ بھی ریٹائر منٹ کے قریب ہیں اور اپنے آپ کو کارنر کر رکھا ہے ۔کیونکہ پی ایچ میں ڈیپوٹیشن پر آئے لوگوں کا راج ہے۔