ایک چھوٹی سی غلطی جو اکثر لوگ کرتے ہیں، نے اس لڑکی کی جلد کا یہ حال کر دیا، دنیا بھر کے لوگوں کو خبردار کر دیا

ایک چھوٹی سی غلطی جو اکثر لوگ کرتے ہیں، نے اس لڑکی کی جلد کا یہ حال کر دیا، ...
ایک چھوٹی سی غلطی جو اکثر لوگ کرتے ہیں، نے اس لڑکی کی جلد کا یہ حال کر دیا، دنیا بھر کے لوگوں کو خبردار کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) قدرت کی نعمتوں سے اعتدال کے ساتھ استفادہ کرنا انسان کے لئے طمانیت اور مسرت کا باعث بنتا ہے لیکن بے اعتدالی کا نتیجہ بہت دردناک ہو سکتا ہے۔ کچھ ایسا ہی افسوسناک معاملہ امریکی ریاست ٹینسی سے تعلق رکھنے والی نوجوان لڑکی جیڈ تھریشر کے ساتھ پیش آیا۔
اخبار ڈیل میل کے مطابق جیڈ نے اپنی کچھ تصاویر انٹرنیٹ پر شیئر کی ہیں جن میں ان کی ناک میں ایک بڑا سوراخ نظر آتا ہے۔ یہ سوراخ ایک بڑے سکے کے برابر ہے اور اسے دیکھ کر انسان کو خوف محسوس ہوتا ہے۔ جیڈ نے بتایا کہ ان کی ناک میں یہ سوراخ ایک آپریشن کے دوران کیا گیا، جو کینسر سے ان کی جان بچانے کے لئے کیا گیا تھا۔

آدمی کے پیٹ پر ’دماغ‘ اُگ آیا، دراصل یہ کیا ہے؟ معائنہ کرکے ڈاکٹر بھی حیران رہ گئی
جیڈ کا کہنا ہے کہ جب وہ 13 سال کی تھیں تو انہوں نے دوسری لڑکیوں کی دیکھا دیکھی اپنی گوری رنگت کو دھوپ میں سانولی کرنا شروع کردیا۔ وہ کہتی ہیں کہ دھوپ میں رہنا ان کی عادت بن گئی اور انہوں نے جلد کے لئے زیادہ دھوپ کے نقصانات کو بالکل نظر انداز کر دیا۔ وہ روزانہ 20 منٹ کے لئے اپنے جسم کی تمام جلد کو براہ راست دھوپ لگوانے کے لئے لیٹ جاتیں اور یہ سلسلہ تقریباً 11 سال تک جاری رہا۔
جب وہ 24 سال کی تھیں تو ان کی ناک پر دائیں طرف ایک نشان ابھرنا شروع ہوگیا، جس میں رفتہ رفتہ درد بھی محسوس ہونے لگا۔ جب یہ نشان کسی طرح بھی ختم نہ ہوا تو انہوں نے ہسپتال جانے کا فیصلہ کیا۔ ماہرین جلد نے ان کے معائنے کے بعد افسوسناک انکشاف کیا کہ وہ جلد کے کینسر کی شکار ہوچکی تھیں، جس کی وجہ لمبے عرصے کے لئے جلد پر براہ راست پڑنے والی دھوپ تھی۔
جیڈ کو کینسر سے بچانے کا ایک ہی طریقہ تھا اور اس طریقے کو استعمال کرتے ہوئے ان کی ناک کی متاثرہ جلد کاٹ دی گئی، جس کے نتیجے میں ایک بڑا سوراخ بن گیا۔ وہ خوش قسمت تھیں کہ پلاسٹک سرجری کے ذریعے ان کے جسم کے ایک اور حصے سے گوشت لے کر ناک کے سوراخ کو بھردیا گیا۔ جیڈ کہتی ہیں کہ وہ یہ خوفناک زخم اس لئے دنیا کو دکھانا چاہتی ہیں تاکہ نوجوان افراد اس بات کو سمجھیں کہ جلد پر ایک حد سے زیادہ دھوپ پڑنا کس قدر خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -