مانگا منڈی ،ملک افضل کھوکھر نے سیوریج ڈسپوزل کا افتتاح کر دیا

مانگا منڈی ،ملک افضل کھوکھر نے سیوریج ڈسپوزل کا افتتاح کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)مانگا منڈی میں ساڑھے پندرہ کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے گندے پانی کے سیوریج کے ڈسپوزل کا افتتاح کر دیا حلقہ این اے 128میں تعمیر وترقی اور عوامی فلاحی منصوبے جاری وساری ہیں مشیر وزیر اعظم ملک محمدافضل کھوکھرمسلم لیگ (ن)کی حکومت اور میاں برادان سے عوام کے مسائل حل کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اس کے علاوہ جنتی ہی سیاسی پارٹیاں برسر اقتدا آئیں لوٹ کھوسٹ اور اپنی جیبوں کو بھرنے کے سوا عوام کو کچھ نہیں دیا تفصیلات کے مطابق پورے حلقہ اور مانگا گاؤں کے گندے پانی کی نکاسی کیلئے یوسی 265میں سیوریج کے ڈسپوزل کا افتتاح حلقہ کے ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے سینکڑوں افراد کی موجودگی میں افتتاح کرکے ثابت کر دیا کہ دوران الیکشن عوام سے کیے ہوئے پورے کر رہے ہیں۔جلسے کا اہتمام یونین کونسل 265کے چیئرمین محمد طارق بٹ اور تمام جنرل کونسلرز نے کیا ۔

افتتاح کرنے کے بعد جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ مانگا منڈی کی سابق یونین کونسل 125کیلئے دن رات محنت اور کوشیش کرکے 3سالوں میں 88 کروڑ روپے کے فنڈ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف سے منظور کروا چکا ہوں جس میں تقریباًاس وقت 50کروڑ روپے کی لاگت سے ترقیاتی کام شروع ہیں جن میں ملتان روڈ 18کروڑ کی لاگت سے مکمل ہونے کے آخری مرحلہ پر ہے رائیونڈ روڈ 3کروڑ کی لاگت سے کام جاری ہے بہت جلد مکمل ہو جائے گا اس کے علاوہ ڈسپوزل کا افتتاح کیا ہے یہ کام بھی بہت جلد شروع ہو جائے گا یہ منصوبہ 15کروڑ 50لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل ہو گا اس کے علاوہ بچیوں کے ڈگری کالج کیلئے تقریباً17کروڑ روپے کا فنڈ منظور ہو چکا ہے اور ٹینڈر بھی ہو چکا ہے تقریباً1ماہ بعد ڈگری کالج کا افتتاح کرنے دوبارہ مانگا منڈی آوں گا اس کے علاوہ سول ہسپتال میں3کروڑ روپے کی لاگت سے کام ہو رہا ہے تقریباً2ماہ میں مکمل ہو جائے گا مشیر وزیر اعظم ملک محمد افضل کھوکھر نے مزید کہا کہ مانگا گاؤں کو بھی بہت جلد سوئی گیس فراہم کر دی جائے گی میں دن رات کوشیش کر رہا ہوں دوران الیکشن وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور ہم نے اس حلقہ میں جو وعدے کیے تھے انشاء اللہ آئندہ الیکشن سے پہلے مکمل کریں گے انشاء اللہ مسلم لیگ (ن)جو وعدے کرتی ہے پورے کرتی ہے کئی گاؤں اور کئی مقامات پر فلٹریشن پلانٹ لگا کر عوام کو صاف پانی مہیا کیا ہے خطاب کرنے والوں میں یونین کونسل 265کے چیئرمین محمد طارق بٹ یونین کونسل 266کے چیئرمین رانا احمد سعید اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک ریاض احمد نے بھی خطاب کیا مہمان گرامی (ن)لیگ کے رہنما راؤ ادریس ،ملک محمد شفیع بھٹی،شیخ عادل ،چوہدری صفدر عرف صندل،کے علاوہ درجنوں معززین علاقہ نے شرکت کی۔