کامن ویلتھ گیمز کی مجموعی تاریخ میں پاکستان کی طرف سے قومی ریسلرز ہی کامیاب رہے

کامن ویلتھ گیمز کی مجموعی تاریخ میں پاکستان کی طرف سے قومی ریسلرز ہی کامیاب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گولڈ کوسٹ آسٹریلیا(سپورٹس رپورٹر) پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز کی مجموعی تاریخ میں اب تک 25گولڈ میڈلز جیتے ہیں جن میں سے 21گولڈ میڈلز پاکستانی ریسلرز نے ہی جتوائے ہیں۔کامن ویلتھ گیمز میں ریسلنگ مقابلوں میں زیادہ گولڈ میڈل جیتنے میں پاکستان تیسرے نمبرپر ہے۔ گوجرانوالہ کے پہلوانوں نے ہمیشہ ہی اپنے شاندار کھیل سے اپنا لوہا منوایا ہے۔ حالیہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کیلئے میڈلز جیتنے والی پانچ میں سے چار کھلاڑیوں کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے۔
جن میں انعام بٹ،محمد بلال،نوح بٹ اور طلحہ طالب شامل ہیں جبکہ پانچویں میڈلسٹ طیب رضا کا تعلق لاہور سے ہے۔