تحریک انصاف سیاسی پارٹی نہیں این جی کی آلہ کار ہے، صوبے کا بیڑا غرق کر دیا: اکرم درانی

تحریک انصاف سیاسی پارٹی نہیں این جی کی آلہ کار ہے، صوبے کا بیڑا غرق کر دیا: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رستم (نمائندہ پاکستان)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر اکرم خان درانی نے کہا کہ تحریک انصاف سیاسی پاڑتی نہیں این جی او کی آلہ کار ہے انہوں نے صوبے کا بیڑہ غرق کر دیا ہے صوبے کو 357ارب روپے کے قرضوں میں جکڑ دیا ہے ،آئند ہ دور متحدہ مجلس عمل کا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چراگاہ پلو ڈھیری میں سابق سپیکر مرحوم عبدلاکبر خان کے چچا زاد شکیل اکبر خان کے جے یو اٗی میں شمولیت کے موقع پر ایک بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،جلسے سے ،ایم پی اے مفتی فضل غفور ،این اے بیس کے نامزد امیدوار مفتی حماد اللہ ،ضلعی امیر مولانا قاسم ،نائب امیر حافظ اختر علی ،ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا امانت شاہ ،پی کے 50کے رہنما مولانا محمد علی شاہ حقانی ،تاج الامین جبل ،مولانا قیصر الدین ،مولانا عرفان اللہ ،نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ جے یو آئی میں آنے والے کشتیاں جلا کر آئیں تا کہ وہ اپنے یقین کے بل بوتے پر دنیا و آخر ت پر کامیاب ہو ،ایم ایم اے کے بحال ہونے پر سیکولر طاقتوں پر لرزہ طاری ہو چکا ہے کیونکہ اس بار ایم ایم چاروں صوبوں سمیت اسلام آباد کے پارلیمنٹ پر بھی پرچم نبوی لہرائے گی ۔

مزید :

صفحہ آخر -