انتخابات میں جنوبی پنجاب صوبہ مخالفین کو تاریخی شکست ہوگی ‘ مخدوم خسرو بختیار

انتخابات میں جنوبی پنجاب صوبہ مخالفین کو تاریخی شکست ہوگی ‘ مخدوم خسرو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یار خان ( بیورونیوز) جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے صدر مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں جنوبی پنجاب صوبہ کے مخالفین کو تاریخی شکست ہوگی کیونکہ جنوبی پنجاب کے عوام صرف اور صرف الگ صوبے کے قیام کے حامیوں کو ووٹ دیں گے۔ گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )
ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام جمہوریت پسند قوتوں اور مکاتب فکر نے جنوبی پنجاب صوبے کی حمایت کر کے ہمارے حوصلوں کو جلا بخشی ہے اور اب مزید جو ش و جذبہ پیدا ہوا ہے۔ پوری دنیا میں 11کروڑ کا کوئی صوبہ نہیں اور ہمارا مذہب و اخلاقیات اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ ایک مخصوص خطے کو محکوم رکھ کر اس کے حصے کے فنڈز کو دوسرے خطے پر خرچ کیا جائے۔ اب جنوبی پنجاب کے عوام تخت لاہور کی مزید محکوم نہیں رہ سکتی اس لئے اپنے حقوق کے حصول کیلئے جنوبی پنجاب کی عوام کو سڑکوں پر آ نا ہوگا۔
خسرو بختیار