سلیکٹڈحکمرانوں نے قوم کو مقروض اور بھکاری بنانے کے سوا کچھ نہیں دیا ، پرویز ملک

سلیکٹڈحکمرانوں نے قوم کو مقروض اور بھکاری بنانے کے سوا کچھ نہیں دیا ، پرویز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( سٹی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) لاہور کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی خواہش ہے کہ ان کی نااہلی پر کوئی سوال نہ اٹھائے، علیمہ باجی کی چوری اور جہانگیر ترین کی منی لانڈرنگ کی بات نہ ہو لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ دوسروں کی عزتوں کو اچھالو گے تو انگلیاں تو اٹھیں گی۔پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمدپرویز ملک ،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اور عامر خان نے پارٹی آفس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے ہم پر کنٹینر والے الزامات لگائے جا رہے ہیں مگر ایسی گفتگو اور جھوٹ بول کر عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا۔ تحریک انصاف فنڈنگ کیس، جہانگیر ترین کیس اور علیمہ باجی کی بے نامی جائیداد بارے بھی فواد چودھری کوبتانا چاہیے، موجودہ حکومت کو خود بھی اپنے نالائق اور نااہل ہونے کا پتا چل گیا ہے۔رہنماؤں نے کہا کہ سلیکٹڈحکمرانوں نے قوم کومقروض اور بھکاری بنانے کے سوا کچھ نہیں کیاگیا،عوام کی ڈائریکشن مزید خراب کردی گئی ہے۔