مسلط کردہ کٹھ پتلی حکمرانوں دعوے بہت کئے عملی طور پر کچھ نہیں کیا، اشرف بھٹی

مسلط کردہ کٹھ پتلی حکمرانوں دعوے بہت کئے عملی طور پر کچھ نہیں کیا، اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کوئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ نااہلوں کا ایک ٹولہ ہے جس سے نہ تو ملک سنبھالا جا رہا ہے اور نہ ہی معیشت ٹھیک ہو رہی ہے مسلط کردہ کٹھ پتلی حکمرانوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ایک کروڑ نوکریاں دیں گے لیکن آج عملی طور پر ان کی عوام دشمن پالیسوں کی وجہ سے بے روز گاری پہلے سے بھی مزید بڑھ گئی ہے اور نوجوان بے روزگاری کا رونا رو رہے ہیں اس لئے ہم ان کو کہتے ہیں کہ یہ نااہلوں کا ٹولہ ہے نہ تو ان سے ملک سنبھالا جا رہا ہے اور نہ ہی ان سے اکانومی کی حالت بہتر ہو رہی ہے۔


ان کی وجہ سے آج لوگ کھانے کے ایک ایک نوالے کیلئے ترس رہے ہیں، بجلی کی لوڈشیڈنگ اور مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، ہر ماہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کٹھ پتلی حکومت کی معاشی پالیسی سے ملک دیوالیہ ہورہا ہے،عمران خان نیب کو ریاستی دہشتگردی کے لیے استعمال کررہے ہیں، پہلے کنٹینر پر چڑھ کر ریاست کو دھمکاتے رہے اور آج کرسی پر آکر اپوزیشن کو جیلوں میں ڈالنے کے لیے ریاست کو استعمال کررہے ہیں، عمران خان جان بوجھ کر عوام کو بے وقوف بنانے کے لیے یہ سب کررہے ہیں‘،حکمرانوں کی کارکردگی آج سب کے سامنے ہے۔


، جان بوجھ کر اپنی نالائقی سے نظر ہٹانے کے لیے یہ سب ڈرامہ رچایا جارہا ہے، ملک میں کوئی قانون نہیں ہے ۔