ڈویژنل ایس پیز کاپہلا ویڈیو لنک اجلاس،موجودہ صورتحال کا جائزہ

ڈویژنل ایس پیز کاپہلا ویڈیو لنک اجلاس،موجودہ صورتحال کا جائزہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لا ہو ر (کرائم رپو رٹر)ایس ایس پی آپریشنز لاہورفیصل شہزادکی زیر صدارت ڈویژنل ایس پیز کاپہلا ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا۔ ایس پی سکیورٹی بلال ظفر، ایس پی ہیڈ کوارٹرزملک جمیل ظفرسمیت متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں کرائم کنٹرول کی موجودہ صورتحال، جزوی لاک ڈاؤن کے دوران دفعہ 144 کی پابندی پر عملدرآمد، اشتہاری مجرموں، گینگز، پیشہ ور بھکاریوں اور پتنگ بازوں کے خلاف مہم میں مزید تیزی لانے بارے اقدامات کا جائزہ لیاگیا۔
فیصل شہزاد نے کہا کہ وہ تمام ڈویژنز کا خود دورہ کریں گے اور کرائم کنٹرول بارے ڈویژنل ایس پیز کی کارکردگی کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیں گے۔انہوں نے نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے تمام ڈویژنزکی مجموعی کارکردگی کا ہفتہ وار جائزہ لینے کابھی فیصلہ کیا۔ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزادنے کہا کہ ٹیم ورک کے ذریعے عوامی خدمت اور جرائم کے تدارک کی بھرپور کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ تمام ایس پیز سنگین وارداتوں کی صورت میں جائے وقوعہ کا خود دورہ کر کے حالات کا جائزہ لیں۔انہوں نے کہا کہ سنگین وارداتوں میں ایف آئی آرز کے اندراج میں ہرگز تاخیر نہ کی جائے۔ دفعہ 144 کی پابندی یقینی بنانے کیلئے شہریوں اور وہیکلز کی چیکنگ مزید سخت کی جائے۔

مزید :

علاقائی -