لاہور میں کورونا سے صحتیاب مریضوں کی تعداد 143 ہوگئی

لاہور میں کورونا سے صحتیاب مریضوں کی تعداد 143 ہوگئی
لاہور میں کورونا سے صحتیاب مریضوں کی تعداد 143 ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ لاہورمیں کوروناکے زیرعلاج مریضوں میں سے مزید12 صحت یاب ہوگئے، جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 143 ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے بیان میں کہا کہ لاہورمیں کوروناکےزیرعلاج مریضوں میں سے مزید 12 صحت یاب ہوگئے ، لاہورمیں 477مریضوں میں سے 143صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کورونا کے تشخیصی ٹیسٹوں کی تعداد بڑھا دی گئی ہے، گزشتہ روزپنجاب میں 2ہزار669 ٹیسٹ کیے گئے، پنجاب میں تاحال کورونا کے 46ہزارسے زائد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔وزیرصحت پنجاب نے مزید کہا کہ وزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب خودصورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، پنجاب میں کورونا وائرس کے مشتبہ اور مصدقہ کیسز کا روز جائزہ لیا جارہا ہے۔
دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب میں کوروناوائرس کے مزید216کیس سامنے آگئے، جس کے کنفرم مریضوں کی تعداد 3232 ہوگئی، جن میں 701 زائرین سینٹرز،1236رائےونڈسے منسلک افرادشامل ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ 91قیدی، 1204 عام شہریوں ، کیمپ جیل لاہورمیں59،سیالکوٹ14، گوجرانوالہ میں 7قیدیوں ، ڈی جی خان میں9 اور بھکرمیں2قیدیوں میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ڈی جی خان میں221زائرین،ملتان میں 457 زائرین ، فیصل آبادمیں23 زائرین کورونا سے متاثر ہیں جبکہ اب تک کوروناوائرس سے 34اموات اور 550 افرادصحت یاب ہوچکے ہیں۔