دوسرے عشرے میں موسم کیسا رہے گا؟ روزہ داروں کے لیے خبر آ گئی

دوسرے عشرے میں موسم کیسا رہے گا؟ روزہ داروں کے لیے خبر آ گئی
دوسرے عشرے میں موسم کیسا رہے گا؟ روزہ داروں کے لیے خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(احمد نواز کمیانہ) رمضان المبارک کے پہلے عشرے کے دوران لگ بھگ ملک بھر میں موسم کافی گرم اور خشک رہا، تاہم دوسرے عشرے میں محکمہ موسمیات کی طرف سے بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ نیشنل ویدر فورکاسٹنگ سنٹر اسلام آباد کے مطابق بری ہوائیں ملک کے زیادہ تر علاقوں پر اثرانداز ہو رہی ہیں۔ مغربی ہواﺅں کا نیا سلسلہ اتوار کی شام سے ملک کے مغربی /بالائی علاقوں میں داخل ہو گا جو اگلے تین سے چار روز تک بالائی علاقوں میں موجود رہے گا۔ آج 16تاریخ کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک، جبکہ بالائی سندھ میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔
17اپریل کو بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم شام یا رات کے اوقات میں شمال مغربی بلوچستان میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 18اپریل کو خیبرپختونخوا، اسلام آباد، گلگت بلتستان، وسطی اور شمالی بلوچستان، بالائی پنجاب اور کشمیر میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ وسطی اور جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں آدھی اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ 
19اپریل کو خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہوائیں چلنے اور بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ وسطی پنجاب میں آندھی چلنے کی توقع ہے۔ ملک کے باقی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ 20، 21اور 22اپریل کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔
موسم کا حال بتانے والی ویب سائٹ weather.comکے مطابق ماہ مقدس کے دوسرے عشرے میں پاکستان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرات 39سے 40ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔ 19، 20اور 21تاریخ کو پنجاب کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا اور بعض علاقوں میں ہلکی بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔