تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ

تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ
تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں کے باعث مزید 2اضلاع میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ بونیر میں آج اور کل تمام سکولز بند رہیں گے،دیر میں آج سے غیرمعینہ مدت تک تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،محکمہ تعلیم کا کہناتھا کہ چترال میں بھی بارشوں کے باعث تعلیمی ادارے بند ہیں۔