ٹرمپ کیخلاف فحش اداکارہ کو رقم دینے کے مجرمانہ مقدمے کا آغاز

 ٹرمپ کیخلاف فحش اداکارہ کو رقم دینے کے مجرمانہ مقدمے کا آغاز
 ٹرمپ کیخلاف فحش اداکارہ کو رقم دینے کے مجرمانہ مقدمے کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکہ میں پہلی بار سابق صدر کے خلاف مجرمانہ مقدمے کا آغاز ہوگیا۔
نجی ٹی وی" جیو نیوز" کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف فحش فلموں کی اداکارہ کو زبان بند رکھنے کیلئے رقم دینے کا مقدمہ تلوار بن کر لٹکنے لگا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فحش اداکارہ سٹارمی ڈینیئلز کو رقم دینے کے مقدمے میں مجرمانہ ٹرائل شروع ہوگیا اور اب مقدمے میں جیوری اراکین کا چناؤ ہوگا۔ٹرمپ پر الزام ہے کہ انہوں نے 2016 کے صدارتی انتخاب سے پہلے سٹارمی ڈینیئلز کو خاموش رہنے کیلئے 1 لاکھ 30 ہزار ڈالر دیئے تھے اور اس رقم کی ادائیگی کو چھپانے کیلئے اپنے کاروباری ریکارڈ میں جھوٹ بولا تھاتاہم اب جیوری فیصلہ کرےگی کہ ٹرمپ نےمالی بدعنوانی تونہیں کی، یہ فیصلہ بھی ہوگا کہ ٹرمپ نےاداکارہ کو 1 لاکھ 30 ہزار ڈالر چھپا کرتو نہیں دیئے؟
غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف یہ مقدمہ 5 سے 6 ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے۔ جرم ثابت ہونے اور جیل ہونے کی صورت میں بھی وہ الیکشن لڑنے اور صدر کا عہدہ سنبھالنے کے اہل ہوں گے۔ سابق صدر کے خلاف 3 دیگر کریمنل کیسز بھی ہیں۔