پی ٹی آئی کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہ ملنے کیخلاف درخواست پر سندھ حکومت  سےجواب طلب 

پی ٹی آئی کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہ ملنے کیخلاف درخواست پر سندھ حکومت ...
پی ٹی آئی کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہ ملنے کیخلاف درخواست پر سندھ حکومت  سےجواب طلب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہ ملنے کیخلاف درخواست پر سندھ حکومت، ڈپٹی کمشنر کراچی اور دیگر سےجواب طلب کرلیا،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہاکہ جلسے کی اجازت دینی ہے تو دیں درخواست مستر د کرنی ہے تو مسترد کردیں،عدالت نے کہاکہ جلسے کی اجازت کی درخواست مسترد کرنی ہے تو وجوہات کے ساتھ جواب جمع کرائیں۔

نجی ٹی وی چینل "جیو نیوز "کے مطابق عدالت نے ڈی سی ایسٹ کو حکم دیتے ہوئے کہاکہ تیاری کرکے عدالت میں پیش ہوں،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت جلسے کی اجازت دی جائے، واضح کریں؟۔

وکیل پی ٹی آئی نے کہاکہ سپریم کورٹ کے واضح حکم نامے موجود ہیں۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہاکہ قانون کسی سیاسی جماعت کو جلسے کی اجازت دیتا ہے تو کون روک سکتا ہے؟5ہزار بندے کے ساتھ جلسہ کر سکتے ہیں،یہ کوئی بھیک مانگنا نہیں کہ کسی سے مانگ رہے ہیں اور وہ نہیں دےرہے،ہم نےپہلے بھی پی ٹی آئی کو کراچی میں جلسے کی اجازت دی تھی نہیں کرنے دیا تھا؟

وکیل پی ٹی آئی نے کہاکہ پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاؤن چل رہا تھا جلسہ نہیں کرنے دیا گیا۔