سیشن ججز تو زیادہ سخت فیصلے کرتے ہیں اور ان کو زیادہ خطرہ ہوتا ہے،پشاور ہائیکورٹ کے ریمارکس، سکیورٹی فراہمی کیلئے محمود خان کی درخواست پر حکومت سے جواب طلب

سیشن ججز تو زیادہ سخت فیصلے کرتے ہیں اور ان کو زیادہ خطرہ ہوتا ہے،پشاور ...
سیشن ججز تو زیادہ سخت فیصلے کرتے ہیں اور ان کو زیادہ خطرہ ہوتا ہے،پشاور ہائیکورٹ کے ریمارکس، سکیورٹی فراہمی کیلئے محمود خان کی درخواست پر حکومت سے جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے سکیورٹی فراہمی کیلئے سابق وزیراعلیٰ محمود خان کی درخواست پر حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، جسٹس ارشد علی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ سابق سیشن ججز، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کو بھی پھر سکیورٹی چاہئے ہو گی،سیشن ججز تو زیادہ سخت فیصلے کرتے ہیں اور ان کو زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں سکیورٹی فراہمی کیلئے سابق وزیراعلیٰ محمود خان کی درخواست ہوئی،جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس سید ارشد علی نے درخواست کی سماعت کی،وکیل درخواستگزار نے کہاکہ محمود خان سابق وزیراعلیٰ ہیں، سکیورٹی واپس لی گئی ہے،سابق وزیراعلیٰ کو سکیورٹی فراہم کی جائے، سابق وزیراعلیٰ کیلئے پہلے 2سکیورٹی اہلکار تھے پھر 8کر دیئے گئے،جسٹس ارشد علی نے ریمارکس دیئے کہ 8سکیورٹی اہلکار، یہ کچھ زیادہ نہیں ہیں،اس سے تو خزانے پر اور بوجھ پڑے گا، کوئی خطرہ ہو تو الگ بات ہے ، ورنہ کفایت شعاری کو اپنانا چاہئے۔

وکیل درخواستگزار نے کہاکہ محمود خان سابق وزیراعلیٰ ہیں، سیاسی لوگوں کو زیادہ خطرہ ہوتا ہے،جسٹس ارشد علی نے کہاکہ سابق سیشن ججز، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کو بھی پھر سکیورٹی چاہئے ہو گی،سیشن ججز تو زیادہ سخت فیصلے کرتے ہیں اور ان کو زیادہ خطرہ ہوتا ہے،حکومت سے جواب طلب کرتے ہیں،عدالت نے کے پی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔