شان شاہد کی بیٹی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کیلئے تیار، این سی اے میں داخلہ لے لیا 

شان شاہد کی بیٹی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کیلئے تیار، این سی اے میں داخلہ لے ...
شان شاہد کی بیٹی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کیلئے تیار، این سی اے میں داخلہ لے لیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد کی بیٹی بہشت شاہد فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کے لئے تیار ہیں۔
روزنامہ جنگ کے مطابق شان شاہد کی بیٹی بہشت شاہد نے نیشنل کالج آف آرٹس( این سی اے) میں داخلہ لیا ہے۔ا±نہوں نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ میری بیٹی نے فلم نگاری، اداکاری اور ہدایتکاری کو سنجیدگی سے لینا شروع کر دیا ہے اور بہت جلد وہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے لئے اپنی خدمات سر انجام دیں گی۔اداکار نے کہا کہ میں اپنی بیٹی کو میڈیا انڈسٹری میں کامیاب ہوتے اور ملک کا نام روشن کرتے دیکھنا چاہتا ہوں۔بہشت شاہد نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے بڑوں کی وجہ سے ذہن پر تھوڑا دباﺅ محسوس کرتی ہوں جوکہ سپر سٹار تھے لیکن مجھے اپنے والد کی رہنمائی حاصل ہے اور ان کی مدد سے میں پوری دنیا کو فتح کرسکتی ہوں۔
ا±نہوں نے کہا کہ میں شوبز انڈسٹری میں کوئی بھی کام کرنے کو تیار ہوں چاہے وہ اداکاری ہو، ہدایتکاری ہو یا پھر سکرپٹ رائٹنگ ہو۔

مزید :

تفریح -