سائفر کاپی وزیراعظم آفس سے گم ہو گئی یہی بات اعظم خان نے کی، سلمان صفدر کے اپیلوں پر دلائل

سائفر کاپی وزیراعظم آفس سے گم ہو گئی یہی بات اعظم خان نے کی، سلمان صفدر کے ...
سائفر کاپی وزیراعظم آفس سے گم ہو گئی یہی بات اعظم خان نے کی، سلمان صفدر کے اپیلوں پر دلائل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سزا کیخلاف اپیلوں  پر سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ کیا اعظم خان نے کاپی آپ کو دی؟ آپ کی پوزیشن کیا ہے؟وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ میری پوزیشن یہ ہے کہ سائفر کاپی وزیراعظم آفس سے گم ہو گئی یہی بات اعظم خان نے کی۔

نجی ٹی و ی چینل دنیا نیوز کے مطابق سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سزا کیخلاف اپیلوں پراسلام آباد ہائیکورٹ میں  سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی،چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ فائیو ون سی اور ون ڈی میں ایک چارج لگنا ہے،وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ یہ دونوں چارج ایک دوسرے کے متضاد ہیں،سائفر اعظم خان کی کسٹڈی میں تھا،اعظم خان نے سائفر وصول کیا،کہا گیا پرنسپل سیکرٹری کو جاری کی گئی سائفر کاپی واپس نہیں آئی،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ اعظم خان نے بیان میں کہا کہ انہوں نے کاپی وزیراعظم کو دی تھی جو واپس نہیں آئی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا اعظم خان نے کاپی آپ کو دی؟ آپ کی پوزیشن کیا ہے؟وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ میری پوزیشن یہ ہے کہ سائفر کاپی وزیراعظم آفس سے گم ہو گئی یہی بات اعظم خان نے کی۔