وزیراعظم شہبازشریف کا رواں ماہ 28اور29اپریل کو سعودی عرب کادورہ متوقع 

وزیراعظم شہبازشریف کا رواں ماہ 28اور29اپریل کو سعودی عرب کادورہ متوقع 
وزیراعظم شہبازشریف کا رواں ماہ 28اور29اپریل کو سعودی عرب کادورہ متوقع 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف کا رواں ماہ 28اور29اپریل کو سعودی عرب کادورہ متوقع  ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ آج ہونے والے معاہدوں  پر وزیراعظم کے دورہ ریاض کے دوران دستخطوں کا امکان ہے،دورے کے دوران معاہدوں پر دستخط نہ ہو سکے تو سعودی ولی عہد کے مئی میں دورہ پاکستان کے دوران دستخط کئے جائیں گے۔

سعودی عرب کی جانب سے 28اور 29اپریل کو ورلڈاکنامک فورم کا انعقاد کیا جائے گا، ورلڈاکنامک فورم میں دنیا بھر سےرہنما شرکت کریں گے،وزیراعظم شہبازشریف ریاض میں سرمایہ کاری کونسل میں شرکت کریں گے۔