سائفر گم کرنے کا چارج اعظم خان پر کیوں نہیں لگا؟جسٹس میاں گل حسن کا اظہار حیرانگی 

سائفر گم کرنے کا چارج اعظم خان پر کیوں نہیں لگا؟جسٹس میاں گل حسن کا اظہار ...
سائفر گم کرنے کا چارج اعظم خان پر کیوں نہیں لگا؟جسٹس میاں گل حسن کا اظہار حیرانگی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سزا کیخلاف اپیلوں  پر سماعت کے دوران جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ کیا کسی نے سائفر دیکھا ہے؟ کیا آپ نے سائفر کے متن کو پبلک کیا ہے؟وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ سائفر کاپی ہم نے پبلک نہیں کی،جسٹس میاں گل حسن نے اظہار حیرانگی کرتے ہوئے کہاکہ یہ چارج اعظم خان پر کیوں نہیں لگا؟سلمان صفدر نے کہاکہ چارج ملزم پر لگتا ہے جب انہوں نے ملزم کو گواہ بنا دیا تو خود اپنا کیس خراب کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل  دنیا نیوز کے مطابق دوران سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ سائفر کی حفاظت اس لئے ہے کہ کوئی اسے دیکھ نہ لے،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ کیا کسی نے سائفر دیکھا ہے؟وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ نہیں!حتی کہ میں نے بھی نہیں دیکھا،کسی گواہ نے بھی اس کے متن سے متعلق کچھ نہیں بولا۔