عمران خان جھوٹ نہیں بولیں گے، ’یہ سب سے بڑا جھوٹ ہے‘ : پرویز رشید

عمران خان جھوٹ نہیں بولیں گے، ’یہ سب سے بڑا جھوٹ ہے‘ : پرویز رشید
عمران خان جھوٹ نہیں بولیں گے، ’یہ سب سے بڑا جھوٹ ہے‘ : پرویز رشید
کیپشن: Pervaiz Rashid

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ سب سے بڑا جھوٹ یہ ہے کہ عمران خان جھوٹ نہیں بولے گا، طاہرالقادری کے مطالبات پورے کرنے کیلئے امریکہ جیسے وسائل چاہئیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان سن لیں، اس جلسے کے ساتھ استعفیٰ دیا جاتا ہے، مانگا نہیں جاتا، عمران خان اپنے غیر آئینی مطالبات کا پیچھا چھوڑ دیں اور پارلیمینٹ میں مثبت کردار ادا کریں۔ پرویز رشید نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کا صوبائی حکومت کی تحلیل کا مطالبہ صوبائی خودمختاری کے منہ پر طمانچہ ہے، ان کے مطالبات پورے کرنے کیلئے امریکہ جتنے وسائل چاہئیں۔

مزید :

قومی -