قصور واقعہ نے گڈ گورننس کا بھانڈا پھوڑ دیا،علامہ یوسف اعوان

قصور واقعہ نے گڈ گورننس کا بھانڈا پھوڑ دیا،علامہ یوسف اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( نمائندہ خصوصی )پیپلز پارٹی علماء ونگ پنجاب کے صدر اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ محمد یوسف اعوان نے کہا ہے کہ قصور کے واقعہ نے حکومت کی نام نہاد گڈ گورنینس کا ایک مرتبہ پھر بھانڈا پھوڑ دہا ہے اور اس دلخراش واقعہ نے انسانیت کے سر بھی شرم سے جھکا دئیے ہیں اس طرح کے واقعات حکومت کی کارکردگی پرایک بڑاسوالیہ نشان ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ اس قسم کے سانحات کو دوبارہ رونماہونے سے روکا جائے اور اس واقعہ میں ملوث تمام لوگوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے تب ہی ان متاثرین اور ان کے والدین کو انصاف ملے گا ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سانحہ قصور کے متاثرین کوبروقت انصاف کی فراہمی کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے اور متاثرہ بچوں اوران کے خاندانوں کو ہر قسم کے دباؤ سے بچانے کیلئے حکومت ٹھوس اقدامات بھی کرے
اور عوام کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ سانحہ قصور کے مجرمان کا فوجی عدالت میں ٹرائل کیا جائے کیونکہ فوجی عدالت میں شفاف ٹرائل ہونے سے کوئی بھی مجرم اپنے انجام سے نہیں بچ سکے گا۔