ٹرانسپورٹر فرنچائز کی نئی فلم ’دی ٹرانسپورٹر ری فیولڈ‘ کا نیا ٹریلر جاری
نیو یارک ( نیٹ نیوز)ایکشن، کرائم اور تھرل سے بھرپور دی ٹرانسپورٹر فرنچائز کی اگلی فلم ’دی ٹرانسپورٹرری فیولڈ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ ہدایتکار کیملے ڈیلمیری کی فلم کی کہانی گزشتہ ٹرانسپورٹر فلموں کی طرح فرینک نامی ایک ذہین اور ماہر ڈرائیور کے گِرد گھوم رہی ہے، جسے معاوضے کے عوض خطرناک ٹاسک سونپ دیا جاتا ہے اور وہ اپنی جان پر کھیل کر بھی اپنا مشن پورا کرتا ہے۔ لوک بیسن اور مارک گوا کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم میں فرینک کا مرکزی کردار نبھانے والے ہالی وڈ اداکار جیسن اسٹیتھم کے بجائے ایڈ سیکرن ادا کر رہے ہیں۔