ڈی ایچ اے سپورٹس برانچ کے زیر اہتمام یوم آزادی سپورٹس گالا

ڈی ایچ اے سپورٹس برانچ کے زیر اہتمام یوم آزادی سپورٹس گالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)ڈی ایچ اے لاہورسپورٹس برانچ کے زیر اہتمام یوم آزادی سپورٹس گالامنعقد کیا گیا، جس میں ڈی ایچ اے کے رہائشیوں کے علاوہ خواتین اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔سپورٹس برانچ نے جشن آزادی کو بھرپور طریقے سے منانے کیلئے مختلف کھیلوں کے مقابلے کرائے کرکٹ اور فٹبال کے فائنل میچز G سپورٹس کمپلیکس فیز5، جبکہ واٹر پولو کے مقابلے سوئمنگ پول کمپلیکس فیز3 میں ہوئے۔ واٹر پولو میں لڑکے اور لڑکیوں کے الگ الگ مقابلے ہوئے لڑکوں کی اے اورسی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا جسمیں سی ٹیم کامیاب ہوئی مہمان خصوصی ڈی ایچ اے ریذیڈینٹس ایسوسی ایشن کے انفارمیشن سیکرٹری اعظم ناصر چودھری نے جیتنے والی ٹیم کو گولڈ میڈل دیئے، مہمان خصوصی کو شیلڈ پیش کی گئی جبکہ لڑکیوں کی اے اور بی ٹیم کا میچ اے ٹیم نے جیتا،مہمان خصوصی مشہور سکن سپیشلسٹ اور سوشل ورکرڈاکٹر سیمی بخاری نے جیتنے والی ٹیم کو گولڈ میڈل دیئے


، اور مہمان خصوصی کو شیلڈ پیش کی گئی۔اس موقع پر پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر محمد یوسف بھی موجود تھے۔انتظامیہ کی طرف سے میجر (ر) خالد جاوید نے میزبانی کی اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔فٹبال میں ڈی ایچ اے اکیڈمی کی چار کیٹیگریز کی ٹیموں کے درمیان میچز ہوئے۔پہلا میچ تین سے سات سال کے بچوں کی پنک اور بلو ٹیموں کے مابین کھیلا گیاجو برابر رہا۔دوسرا میچ دس سال سے کم عمر لڑکوں کی اورنج اوربلو ٹیموں کے درمیان ہوا جو اورنج ٹیم نے جیتا۔ تیسرا میچ گیارہ سے چودہ سال کے لڑکوں کی اورنج اور بلو ٹیموں میں ہوا،جسمیں اورنج ٹیم فاتح رہی۔کرکٹ کا فائنل میچ ڈی ایچ اے کرکٹ اکیڈمی کی وائٹ اور بلو ٹیموں کے مابیں کھیلا گیا۔میچ آٹھ اوور پر مشتمل تھا۔ وائٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹ کے نقصان پر115رنز سکور کئے۔بلو ٹیم نے مطلوبہ ہدف سات اوورز میں حاصل کرکے میچ جیتا۔کھیلوں کے دلچسپ مقابلوں سے شائقین بیحد محظوظ ہوئے۔یوم آزادی سپورٹس گالا کے مہمان خصوصی انٹرنیشنل ماسٹرہاکی کوچ اور سابق کھلاڑی کرنل(ر)سعید خان تھے،جبکہ سابق کرکٹر اعجاز احمد، اورٹینس فیڈریشن کے سینئر نائب صدر کرنل(ر) محمد آصف ڈار بھی اس موقع پر موجود تھے۔مہمان خصوصی نے جیتنے والے کھلاڑیوں اور ٹیموں کو میڈل اور ٹرافیاں دیں۔