منی لانڈرنگ کیس‘ فریال تالپور کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور
کراچی (آ ئی این پی)کراچی کی مقامی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں رہنما پیپلزپارٹی فریال تالپور کی قبل از گرفتاری ضمانت منظور کرتے ہوئے سماعت 16اگست تک ملتوی کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، جہاں بینکنگ کورٹ نے فریال تالپور کی ضمانت 20 لاکھ روپے کے عوض منظور کرلی۔اس سے قبل فریال تالپور کی سندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ بینچ سے حفاظتی ضمانت منظور کی گئی تھی ایف آئی نے چا لان آصف علی زرداری اور انکی ہمشیرہ فریال تالپور کو مفرور ظاہر کیا تھا۔واضح رہے کہ تئیس جولائی کو منی لانڈرنگ کیس میں سندھ ہائی کورٹ نے پی پی رہنما فریال تالپور کی حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔سندھ ہائی کورٹ کے سرکٹ بینچ نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس دس لاڑکانہ ون سے پی پی امیدوار فریال تالپور نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی۔
فریال تالپور
Ba