چاغی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ،3 اہلکار شہید،2 دہشتگرد ہلاک

چاغی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ،3 اہلکار شہید،2 دہشتگرد ہلاک
چاغی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ،3 اہلکار شہید،2 دہشتگرد ہلاک

  

چاغی(مانیٹرنگ ڈیسک)دالبدین قلعہ کرد میں دہشت گردوں نے اچانک ایف سی کی پوسٹ پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں تین اہلکار شہید ہوگئے۔ایف سی کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد بھی مارے گئے۔ایف سی کے ترجمان نے بتایا کہ سیکیورٹی اہلکار معمول کے گشت پر تھے اچانک دہشت گردوں سے سامنا ہو گیاجنہوں نے ایف سی اہلکاروں کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں3 اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔جوابی فوئرنگ میں2 دہشتگرد بھی ہلاک ہوئے۔سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی لاشوں کی شناخت کیلئے انہیں ہسپتال میں منتقل کر دیا۔شہید ہونے والے اہلکاروں کے جسد خاکی ضروری کارروائی کے بعد ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردئے جائیں گے۔

مزید : ژوب