بلوچستان میں ’’را‘‘ملوث ہے ،مودی نے ہمارے موقف پر مہر مثبت کر دی :سرتاج عزیز

بلوچستان میں ’’را‘‘ملوث ہے ،مودی نے ہمارے موقف پر مہر مثبت کر دی :سرتاج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک،اے این این )مشیرخارجہ سرتاج عزیزنے کہاہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی میں ’’را‘‘کے ملوث ہونے کے ہمارے موقف پرمہرثبت کردی،مودی مقبوضہ کشمیر کے المیے سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں،بھارت جان لے کشمیرکابنیادی مسئلہ گولیوں سے نہیں حل ہوسکتااسے صرف سنجیدہ مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیاجاسکتاہے۔بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے بلوچستان اورآزادکشمیرسے متعلق بیانپرشدیدردعمل کااظہارکرتے ہوئے سرتاج عزیزنے کہاکہ بلوچستان پاکستان کاناگزیرحصہ ہے اورصوبے سے متعلق نریندرمودی کابیان ہمارے اس موقف کی تائیدکرتاہے کہ بھارت اپنی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘کے ذریعے بلوچستان میں دہشت گردی کوفروغ دے رہاہے جس کااعتراف پاکستان میں گرفتاربھارتی جاسوس کل بھوشن یادیوبھی کرچکاہے۔انہوں نے آزادکشمیرسے متعلق بھی مودی کے دعوے کویکسرمسترد کرتے ہوئے کہاکہ آزادکشمیرکی صورتحال مقبوضہ کشمیرکی صورتحال سے بالکل برعکس ہے مقبوضہ ریاست میں ہزاروں نہتے نوجوان اپنے حق خودارادیت کے حصول کیلئے سراپااحتجاج ہیں وہاں مسلسل کرفیو اور 37دنوں سے میڈیا بلیک آوٹ ہے حالیہ پر تشدد کاررائیوں میں 70 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کردیا گیا۔انہوں نے کہاکہ مضبوضہ کشمیرمیں حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کادہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں یہ تحریک مقامی سطح کی ہے اورکشمیرکے خودارادیت کے حق کواقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے تسلیم کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ مودی مقبوضہ کشمیر کے المیے سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سرتاج عزیزنے کہاکہ بھارت جان لے کہ کشمیرکابنیادی مسئلہ گولیوں سے حل نہیں ہوگابلکہ ا س مسئلے کوپاکستان اوربھارت کے درمیان سنجیدہ مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیاجاسکتاہے

مزید :

صفحہ اول -