صوبائی وزیر شاہ فرمان کی سولر ٹیوب ویلوں کے منصوبے پر کام تیز کرنیکی ہدایت

صوبائی وزیر شاہ فرمان کی سولر ٹیوب ویلوں کے منصوبے پر کام تیز کرنیکی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور( پاکستان نیوز)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے آبپاشی شاہ فرمان خان کی زیر صدارت پیر کے روز اُن کے دفتر سول سیکرٹریٹ پشاور میں محکمہ آبنوشی کے حکام کے ساتھ ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں خیبر پختونخوا میں شمسی توانائی کے ذریعے چلائے جانے والے آبنوشی منصوبوں پر اب تک کے کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں محکمہ آبپاشی کے سیکرٹری اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔شرکاء اجلاس سے باتیں کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ شمسی توانائی سے چلنے والی واٹر سپلائی سکیموں کا یہ منصوبہ نہایت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف لوگوں کو بلاتعطل پینے کا پانی فراہم ہو گا بلکہ اس سے توانائی کی بھی کافی بچت ہوگی لہذا غیر ضروری تکنیکی پیچیدگی میں ڈال کر اس کی منظوری میں تاخیر سے اجتناب کیا جائے اور ٹھیکیداروں کو اس کی تکنیکی منظوری سے متعلق درکار دستاویزات بروقت حوالہ کریں۔انہوں نے خیبر پختونخوا میں 2سو سولر ٹیوب ویلوں کے منصو بے پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے افسران پر واضح کیا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو برؤے کار لاتے ہوئے اس منصوبے کے جلد تکمیل کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کو جلد از جلد یہ آبنوشی کی بنیادی ضرورت میسر آسکے ۔