کیریبئن لیگ،حسن علی کی قومی پرچم کا بینڈ پہن کرمیچ میں شرکت

کیریبئن لیگ،حسن علی کی قومی پرچم کا بینڈ پہن کرمیچ میں شرکت
 کیریبئن لیگ،حسن علی کی قومی پرچم کا بینڈ پہن کرمیچ میں شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جمیکا (نیٹ نیوز) قومی ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی نے کیریبئن پریمیئر لیگ میں شرکت کے دوران بھی وطن سے محبت کا ثبوت دے دیا ۔ 23سالہ حسن علی اس وقت کیریبئن پریمیئر لیگ میں جمیکا تلاواز کی نمائندگی کررہے ہیں اور گزشتہ روز پہلے انہوں نے وہاب ریاض اور شعیب ملک کے ساتھ جشن آزادی کا کیک کاٹنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں اور پھر ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کے خلا ف میچ سے قبل ایک تصویر اپ لوڈ کرکے اس کے نیچے لکھا کہ میں اگلے میچ میں پاکستان کا جھنڈا اپنے بازو پر باندھ کر کھیلنے جارہا ہوں،پاکستان زندہ باد۔