صوبائی دارالحکومت ، ڈکتی چوری کی متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

صوبائی دارالحکومت ، ڈکتی چوری کی متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں کے مال وزر سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (خبرنگار) صو با ئی دار الحکو مت کے مختلف علا قو ں میں وارداتوں کے دوران شہری ڈاکوؤں اور چوروں کے ہاتھوں لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و طلائی زیورات سے محروم کر دیئے گئے -تفصیلات کے مطا بق ہر بنس پو رہ کے علا قہ میں جنید کے گھر سے تین ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر ساڑھے3 لاکھ کی نقدی ،طلا ئی زیو رات اور موبا ئل فو ن لیکر فر ار ہو گئے۔شا ہد رہ میں جا وید کے گھر سے دوڈاکو اہل خانہ کو یر غما ل بنا کر4لاکھ کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ نواب ٹاؤن کے علاقہ او پی ایف سکیم میں رہائش پذیر ڈاکٹر عامر کے گھر میں چور گھس گئے اور 25 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ سبز ہ زار کے علا قہ میں حمید کے گھر میں اس کی فیملی کو یر غما ل بنا کر ڈاکو 2لا کھ کی نقد ی اور مو با ئل فو ن لیکر فر ار ہو گئے۔ ڈیفنس اے کے علا قہ میں 4ڈاکو شہری فر حا ن کے گھر میں گھس گئے اوراہلخانہ کو یر غمال بنا کر 3لا کھ 25ہزار کی نقدی لوٹ کر لے گئے جبکہ اچھر ہ کے علا قہ میں عا صم کے گھر سے 2لاکھ اورشا د با غ میں فر یدکے گھر سے 3لاکھ کی نقدی زیورات چوری کر لئے گئے ۔لٹن روڈ میں فیصل سے98ہزار اور لو ئر ما ل میں نو فل سے60ہزار اور مو ٹرسائیکلیں چھین لی گئیں جبکہ ما ڈل ٹا ؤ ن میں سر ور ،ریس کو رس میں صا دق،ستو کتلہ میں ضمیر،شیر ا کو ٹ میں نو از اوراکبر ی گیٹ میں نعما ن کی مو ٹرسائیکلیں اورنو اب ٹا ؤ ن میں غلا م ،چو ہنگ میں محسن اورنو لکھامیں اختر کی گاڑیاں چوری کرلی گئیں۔

مزید :

علاقائی -