جشن آزادی تقریب نظرانداز کرنے پر میئر کو برداشت نہیں کرسکتے: ڈویلپمنٹ گروپ

جشن آزادی تقریب نظرانداز کرنے پر میئر کو برداشت نہیں کرسکتے: ڈویلپمنٹ گروپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان( سٹاف رپورٹر)ملتان ڈویلپمنٹ گروپ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین نے14اگست پر میونسپل کارپوریشن میں جشن آزادی جیسی اہم اور پروقار قومی تقریب میں میئر چوہری نوید الحق ارائیں ، ڈپٹی میئر حاجی سعید انصاری کی شرکت نہ کرنے اور شمالی علاقہ جات کی سیر وتفریح کو قومی(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

تقریب پر ترجیح دینے پر ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہلیان ملتان میئر، ڈپٹی میئر کی قومی معاملات سے لاتعلقی ،بے حسی اور غیر ذمہ دارانہ حرکت پرسخت رنجیدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم میئر، ڈپٹی میئر کی قومی تقریب سے لاتعلقی کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ میونسپل کارپوریشن کی تاریخ میں یہ پہلا انوکھا واقعہ ہے کہ جشن آزادی جیسی قومی تقریب اٹینڈ کرنے کی بجائے میئر اور ڈپٹی میئر سیروتفریح کے مزے اڑارہے ہیں۔ ایسے میئر اور ڈپٹی میئر کو جن کا قومی معاملات پر یہ غیر ذمہ دارانہ رویہ ہوانہیں فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی34کے آفس میں منعقدہ اجلاس کے دوران کیا۔ اجلاس میں جلیل خان بابر، اختر عالم قریشی، ماسٹر سعید انصاری، ضرار خان، شیخ فیاض، زاہد خان، رانا امجد، رسالت خان شیر وانی، اعجاز فخر و دیگر نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ 14اگست ہماری تاریخ کا وہ روشن دن ہے جب یہ پاک مملکت وجود میں آئی تھی، اس دن کو نظر انداز کرکے سیروتفریح کے مزے اڑانے والے جب پاکستان کی ہی اہمیت کو نظر انداز کررہے ہیں تو وہ ملتان کے خیرخواہ کیسے ہوسکتے ہیں۔ ان غیر ذمہ دار اور جشن آزادی کو نظرانداز کرنے والے میئر اور ڈپٹی میئر کو ہم برداشت نہیں کرسکتے۔ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ یہ فوری طور پر مستعفی ہو جائیں ورنہ جلد ہی ہم ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لا کر انہیں ان کے عہدوں سے ہٹا دیں گے۔
ڈویلپمنٹ گروپ