پنجاب میں ن لیگ میں بغاوت ، سپیکر کے انتخاب میں ن لیگی امیدوار کو کتنے ووٹ کم پڑے ؟ ایسی خبر آ گئی کہ سن کر شہبازشریف کی پریشانی کی حد نہ رہے گی

پنجاب میں ن لیگ میں بغاوت ، سپیکر کے انتخاب میں ن لیگی امیدوار کو کتنے ووٹ کم ...
پنجاب میں ن لیگ میں بغاوت ، سپیکر کے انتخاب میں ن لیگی امیدوار کو کتنے ووٹ کم پڑے ؟ ایسی خبر آ گئی کہ سن کر شہبازشریف کی پریشانی کی حد نہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی کے بعد پنجاب اسمبلی کے سپیکر کا انتخاب بھی ہو گیاہے جس میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ق لیگ کے امیدوار چوہدری پرویز الہیٰ نے میدان مارلیاہے جبکہ پنجاب میں ن لیگ جماعت میں بغاوت سامنے آ گئی ہے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی میں  ن لیگ کے امیدواروں کی تعداد 162 ہے لیکن سپیکر کے انتخاب میں ن لیگ کے امیدوار اقبال گجر کو 147 ووٹ ملے جبکہ دوسری جانب کے تحریک انصاف کے اراکین کی تعداد 186 تھی تاہم پرویز الہیٰ کو 201 ووٹ کاسٹ کیے گئے یعنی ن لیگ کے 15 اراکین نے مخالف امیدوار کو ووٹ دیاہے ۔واضح رہے کہ سپیکر کے انتخاب کیلئے پنجاب اسمبلی میں 359 ووٹ کاسٹ کیے گئے جبکہ ایک ووٹ مسترد بھی ہوا۔

مزید :

قومی -