کشمیر کی آزادی کا سورج اب طلو ع ہو کر رہے گا،قاری زوار بہادر

  کشمیر کی آزادی کا سورج اب طلو ع ہو کر رہے گا،قاری زوار بہادر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) جمعیت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیری بھائیوں کی آزادی کے لئے پاکستان کا بچہ بچہ اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہادیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرکے اپنے حصے بخرے کرنے کا آغاز کردیا ہے۔ وقت آگیا ہے کہ کشمیریوں کا خون رنگ لائے گا ہماری بہنوں، ماؤں اور جوانوں نے آزادی کے لئے جو قیمت ادا کی تھی اب آزادی کا سورج طلوع ہونے کو ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان، صدر پاکستان اور آرمی چیف کے کشمیر ی عوام کیلئے کوششیں‘کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی اور بھارت کو جو پیغام دیا ہے وہ پاکستانی قوم کی ترجمانی کرتا ہیان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارت کے یوم سیاہ کے موقع پر جامع المرکزالاسلامی لاہور کینٹ میں ”کشمیر بنے کا پاکستان“ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا کانفرنس سے حافظ نصیر احمد نورانی،مفتی تصدق حسین،محمد ارشد مہر،مولانا محمد سلیم اعوان، رشید احمد رضوی،مفتی جمیل رضوی،مولانا حاجی شوکت علی،قاری لیاقت علی رضوی،مولانا محمد اعظم،مولانا شبیر حسین فریدی اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔