مردان،4 سالہ لاپتہ بچی کی نعش کھیتوں سے برآمد

مردان،4 سالہ لاپتہ بچی کی نعش کھیتوں سے برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیورورپورٹ) تھانہ صدرکے علاقہ قدرت کلے سے لاپتہ ہونے والی 4سالہ بچی کی قتل شدہ لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی تفصیلا ت کے مطابق رحمت اللہ جو محنت مزوری کے غرض بیرون ملک مقیم ہے کی چارسالہ بچی اقراء عید کی رات گھر سے مہندی خریدنے کے لئے نکلی تھی جس کے بعد وہ لوٹ کر واپس نہیں آئی پو لیس نے بچی کے دادا کفایت اللہ کے بیان پر رپورٹ درج کرنے کے بعد بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کرکے متعدد افراد کو حراست میں لیا جمعرات کی شام معصوم بچی کی لاش گھر سے کچھ فاصلے پر واقع گنے کے کھیتوں سے ملی پولیس نے بچی کے قتل کی تصدیق کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ایم ایم سی ہسپتال منتقل کردیاگیا ایس پی اپریشن مشتاق احمد نے رابطے پر بتایاکہ بچی کے قتل کی وجوہات کے حوالے سے کچھ کہناقبل ازوقت ہوگا تمام حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔