موجودہ حکومت نے عوام سے  روزگار بھی چھین لیا، سجاد نذیر

موجودہ حکومت نے عوام سے  روزگار بھی چھین لیا، سجاد نذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی گلف اینڈ مڈل ایسٹ کے سیکرٹری پی آر چودھری سجاد نذیر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بے روزگاری کے خاتمہ کا اعلان کیا تھا، مگر لاکھوں لوگوں سے روز گار چھین لیا گیا ہے۔سٹیل ملز سمیت مختلف محکموں کی نجکاری کرنا ظلم ہے، ان اداروں کو بحال کرنے کی بجائے حکومت انہیں اونے پونے بیچ کر لاکھوں ملازمین کے مستقبل کو تاریک کرنے پر تلی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا بیانیہ پریشانی، مایوسی اور گہری ناکامیوں کا شاخسانہ ہے۔ کرونا وبا کے سدباب کے لیے کنفیوژن اور انتشار خود وزیراعظم نے پھیلایا تھا۔ وفاق نے صوبوں، پارلیمنٹ اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں نہیں لیا۔
 حتیٰ کہ ڈاکٹرز کے موقف کو بھی جھٹک دیا گیا۔ ملک و ملت کو درپیش تباہی کا واحد ذمہ دار عمران خان کا اسلوب حکمرانی ہے۔ حالات تیزی سے بگڑ رہے ہیں۔ چاروں اطراف سے بحران بڑھ رہے ہیں۔