ایمل ولی اور سردار حسین بابک  کا سید بخار شاہ سے اظہار تعزیت

ایمل ولی اور سردار حسین بابک  کا سید بخار شاہ سے اظہار تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹی رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان اور صوبائی جنرل سیکرٹری سردارحسین بابک نے پشاور پریس کلب کے صدر سید بخارشاہ باچاکی والدہ کے وفات پر تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں اے این پی انکے ساتھ کھڑی ہے۔ باچاخان مرکز پشاور سے جاری تعزیتی بیان میں اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان اور صوبائی جنرل سیکرٹری سردارحسین بابک نے کہا ہے والدہ کی وفات ایک بڑا سانحہ اور ناقابل تلافی نقصان ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔