کراچی میں 4ماہ کے دوران کانگو کے کتنے کیسز رپورٹ ہوئے ؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی میں 4ماہ کے دوران کانگو کے کتنے کیسز رپورٹ ہوئے ؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں 4 ماہ کے دوران کانگو سے 3افراد انتقال کر گئے جبکہ14 کیسز رپورٹ ہوئے ۔
مارچ میں 4، مئی میں 3 ، جون میں 2 جبکہ اگست کے دوہفتوں میں 5افراد کانگو کریمیئن ہمرجک فیور سے متاثر ہوئے جن میں سے 3افراد دوران علاج انتقال کر گئے ۔ " جنگ " کے مطابق کانگو سے متاثرہ 5افراد کا تعلق بلوچستا ن سے ہے جنہیں علاج کے لیے کراچی لایا گیا تھا۔