سود ختم کئے بغیر معیشت کسی صورت مستحکم نہیں ہو سکتی،حافظ عبدالرحمن

سود ختم کئے بغیر معیشت کسی صورت مستحکم نہیں ہو سکتی،حافظ عبدالرحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(بیورورپورٹ)جماعة الدعوة پاکستان کے مرکزی رہنما پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے کہا ہے کہ بیرونی قوتوں کو سخت پریشانی ہے کہ پاکستانی قوم لاالہ الااللہ کی طرف واپس پلٹ رہی ہے اوریکطرفہ دوستی و بھارت کو پسندیدہ ترین ملک قرار دینے کے سلسلے کامیاب نہیں ہو سکے۔کشمیر، فلسطین و دنیا کے دیگر خطوں میں مسلمانوں پرڈھائے جانے والے بدترین مظالم پر حقوق انسانی کے عالمی اداروں کی خاموشی افسوسناک ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے جڑانوالہ روڈ پر واقع مقامی ہوٹل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر امیر جماعة الدعوة فیصل آبادفیاض احمد ودیگر رہنما بھی موجود تھے۔پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے کہاکہ سود اللہ اور اس کے رسول سے کھلی جنگ ہے۔ حکومت جتنے مرضی منصوبے بنائے اور اقدامات کرے سود ختم کئے بغیر ملک کی معیشت کسی صورت مستحکم نہیں ہو سکتی۔انہوںنے کہاکہ مسلمانوں کو آئی ایم ایف، ورلڈ بنک اور دیگر عالمی اداروں کی غلامی سے چھٹکارا حاصل کرنا ہو گا۔پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے کہاکہ مسلمانوں کی سیاست، معیشت و معاشرت اسلامی اصولوں کی بنیاد پر ہونی چاہیے۔ان کے عقیدے، اعمال اور اخلاق سیرت رسول کے مطابق ہونے چاہئیں۔
حافظ عبدالرحمن

مزید :

صفحہ آخر -