اسلام آباد،اشتہاری کو پناہ دینے والے ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ

اسلام آباد،اشتہاری کو پناہ دینے والے ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)تھانہ نیلورکے علاقہ ڈھوک کھیرمیں قتل کے اشتہاری ملزم کو پناہ دینے والے چھاپے کے دوران پولیس پارٹی پر فائرکھول دیا۔پولیس کوجان بچاکر دوڑلگانی پڑگئی۔اس دوران اشتہاری ملزم بھی موقع سے فرار ہوگیا۔معلوم ہواہے کہ گزشتہ روز نیلور پولیس نے مقدمہ نمبر46/15بجرم 302/324کے اشتہاری ملزم شکیل عرف منشی کی گرفتاری کے لئے اس کے سگے بھائی محمدنیازکے ڈیرے پر چھاپہ مارا۔پولیس کو مخبری تھی کہ ملزم نے یہاں پناہ لے رکھی ہے۔تاہم پولیس چھاپے پر اشتہاری ملزم شکیل عرف منشی اوراس کے بھائی محمدنیازپر پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی۔جس پر پولیس اپنی جان بچاتی رہ گئی۔اس دوران دونوں ملزمان موقع سے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔نیلورپولیس نے ملزمان کے خلاف اقدام قتل سمیت دیگردفعات کے تحت نیامقدمہ درج کرلیاہے۔