آئی سی سی نے کرپشن کے خاتمے کیلئے مختلف ممالک کے سرکاری تحقیقاتی اداروں سے معاہدے شروع کر دئیے

آئی سی سی نے کرپشن کے خاتمے کیلئے مختلف ممالک کے سرکاری تحقیقاتی اداروں سے ...
آئی سی سی نے کرپشن کے خاتمے کیلئے مختلف ممالک کے سرکاری تحقیقاتی اداروں سے معاہدے شروع کر دئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی/ لندن (آئی این پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اینٹی کرپشن یونٹ نیکرکٹ کے کھیل میں کرپشن کا خاتمہ کرنے کیلئے مختلف ممالک کے سرکاری تحقیقاتی اداروں سے معاہدوں کا سلسلہ شروع کردیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کرپشن سے متعلق معلومات کے تبادلہ کے لیے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے بعد بھارت،جنوبی افریقہ اور انگلینڈ سے بھی رابطہ کرلیا۔سرکاری تحقیقاتی اداروں سے معاہدوں کا سلسلہ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کو ایک سال میں 450سے زائد شکایات موصول ہونے پر کیا گیا جس پرآئی سی سی نے لیگ میچزکو نے فکسرز کی جنت قراردیاہے ۔آئی سی سی اینٹٰ کرپشن یونٹ کانیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے معاہدہ ہوچکا ہے جبکہ بھارت، انگلینڈ اورجنوبی افریقہ سے معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ سر رونی کے مطابق ان کا یونٹ بہت سے کیسز میں کامیابی کے قریب ہے۔

مزید :

کھیل -