مصری شاہ، اسلامپورہ کے علاقوں سے 3شراب فروش گرفتار

مصری شاہ، اسلامپورہ کے علاقوں سے 3شراب فروش گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (کرائم رپورٹر)مصری شاہ اوراسلام پورہ پولیس نے زہریلی شراب بیچنے والے 3شراب فروشوں کوگرفتارکر کے ان کے قبضے سے شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق مصری شاہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے نیلم سینما چوک سے مخبر کی اطلا ع پرشراب فروش اعظم اورمنظور کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے 20لیٹر زہریلی شراب برآمد کر لی ۔جبکہ اسلام پورہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم سائمن مسیح کوگرفتار کر کے اسکے قبضہ سے بھاری مقدار میں شراب برآمدکرلی زہریلی شراب کی بوتلیں برآمد کرکے مقدما ت درج کر لیا ۔

مزید :

علاقائی -