وزیر اعظم کی اجاز ت سے وی وی آئی پی افراد کو دی گئی بلٹ پروف گاڑیوں کی تفصیلات سینیٹ میں پیش ، عمران خان بھی شامل

وزیر اعظم کی اجاز ت سے وی وی آئی پی افراد کو دی گئی بلٹ پروف گاڑیوں کی تفصیلات ...
وزیر اعظم کی اجاز ت سے وی وی آئی پی افراد کو دی گئی بلٹ پروف گاڑیوں کی تفصیلات سینیٹ میں پیش ، عمران خان بھی شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  سینیٹ اجلاس میں کابینہ ڈویژن نے وزیر اعظم کی منظوری سے اعلیٰ  عہدیداران اور وی وی آئی پی شخصیات کو دی گئی بلٹ پروف گاڑیوں کی تفصیلات سے متعلق تحریری جواب جمع کرا دیا ، ان افراد میں سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی شامل ہیں ۔ 

نجی ٹی وی "جیو نیوز" کے مطابق کابینہ ڈویژن نے تحریری جواب میں بتایا  کہ 14 شخصیات کو بلٹ پروف گاڑیاں دی گئی ہیں جن میں سپیکر قومی اسمبلی ، چیئرمین سینیٹ ، چیف الیکشن کمشنر  بھی شامل ہیں ۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ ، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی ، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان اور سیکٹری داخلہ کے پاس وی آئی پی بلٹ پروف گاڑی ہے ۔