کا روباری اور صنعتی سر گر میوں میں بنیا دی انسا نی حقوق متا ثر نہیں ہو نے چا ہییں:وفاقی محتسب

کا روباری اور صنعتی سر گر میوں میں بنیا دی انسا نی حقوق متا ثر نہیں ہو نے چا ...
کا روباری اور صنعتی سر گر میوں میں بنیا دی انسا نی حقوق متا ثر نہیں ہو نے چا ہییں:وفاقی محتسب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کا بنیادی مقصد تمام شہریوں کو عزت اور وقار کے ساتھ زندگی گزارنے کے مساوی مواقع فراہم کرنا ہے۔ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز آذربائیجان کے کمشنر برا ئے انسا نی حقوق کے تعاون سے ایشیئن امبڈ سمین ایسو سی ایشن(اے او اے) کے زیراہتمام کاروبار اور انسانی حقوق سے متعلق ایک آن لائن میٹنگ کے افتتاح کے مو قع پر کیا۔

47 رکنی مضبوط ایشیئن امبڈسمین ایسوسی ایشن کے صدر کی حیثیت سے اپنے خطاب کے دوران اعجاز احمد قریشی نے انسانی زندگیوں پر کارپوریٹ سرگرمیوں کے بڑھتے ہوئے اثرات کو اجاگر کر تے ہو ئے کہا کہ کاروبار اور انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کے منظور کردہ رہنما اصول (UNGPs) کاروباری سرگرمیوں کے نتیجے میں بدانتظامی اور انسا نی حقوق کی خلاف ورزی سے نمٹنے کے لیے ایک جامع عالمی معیار فراہم کرتے ہیں۔پاکستان کاروبار اور صنعت میں تمام سٹیک ہولڈرز کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

 وفاقی محتسب نے کہا کہ عوام سب سے بڑے اسٹیک ہولڈرز ہیں اور ان کے جائز مفادات کا تحفظ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کاروباری اور صنعتی حلقوں پر بھی زور دیا کہ وہ کاروباری سر گر میوں میں اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داریوں (CSR) کو نظر انداز نہ کریں اور ماحولیات پر ان کے اثرات پر بھی نظر رکھیں۔واضح رہے کہ اس میٹنگ کا موضوع اے او اے کے قوانین کے آرٹیکل 4(2) کے عین مطابق ہے، جو معلومات کے اشتراک اور محتسب کے فرائض کی انجام دہی میں پیشہ ورانہ مہارت کے فروغ کا احا طہ کر تے ہیں۔

 اجلاس میں ایشین امبڈسمین ایسوسی ایشن (اے او اے)، اوآئی سی امبڈسمین ایسوسی ایشن (او آئی سی او اے) اور فورم آف پاکستان امبڈسمین (ایف پی او) کے ممبر اداروں بشمول چین، تھائی لینڈ، ہانگ کانگ، مراکش، انڈو نیشیا اور آذربائیجان کے نما ئند گان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔