نہ کوئی وی پی این بلاک کیا اور نہ ہی کریں گے، چیئرمین پی ٹی اے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ کوئی وی پی این بلاک کیا اور نہ ہی کریں گے۔
نجی ٹی وی چینل" آج نیوز" کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی سالانہ رپورٹ 2024 کی لانچنگ تقریب سے خطاب میں چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان نے کہا کہ پہلے بھی کہا تھا ہم وی پی این بلاک کرسکتے ہیں لیکن ہم نہیں کریں گے اور آج تک کوئی وی پی این بلاک نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ زمانہ نہیں کہ ہم آپ سے کچھ چھپائیں گے تو چھپ جائے گا، نیشنل سیکیورٹی پر پوچھا جاتا ہے کہ انٹرنیٹ کیوں بند ہے تو ہمارے پاس جواب نہیں ہوتا۔
چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ نیشنل سیکیورٹی سے متعلق سوالات پالیسی سازوں سے ہونے چاہئیں۔