برطانیہ کا شام کیلئے 50 ملین پاونڈ امدادی پیکیج کا اعلان
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن )برطانیہ نے شام کے لئے 50 ملین پاونڈ امدادی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیرِ خارجہ ڈیوڈ لیمی کا کہنا ہے کہ 50 میں سے 30 ملین پاﺅنڈ شام میں انسانی امداد کے منتظر افراد کو فوری مدد فراہم کریں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ امدادی رقم کا بیشتر حصّہ اقوام متحدہ کے چینلز کے ذریعے تقسیم کیا جائے گا جبکہ پڑوسی ممالک میں شامیوں کی مدد کے لئے10، 10 ملین پاو¿نڈ لبنان اور اردن میں ورلڈ فوڈ پروگرام، یو این ریفیوجی ایجنسی کو دیے جائیں گے۔