حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو ہم بات کرنے کو تیار ہیں: اسد قیصر

حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو ہم بات کرنے کو تیار ہیں: اسد قیصر
حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو ہم بات کرنے کو تیار ہیں: اسد قیصر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق سپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے ایک بار پھر مذاکرات پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔
پشاور میں نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ملک کی سیاسی اور امن وامان کی صورتحال پرجرگہ بلانے پرغورکررہے ہیں جس میں احتجاج سے متعلق آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔
مذاکرات سے متعلق سوال پر سابق سپیکر نے کہا کہ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو ہم بات کرنے کو تیار ہیں۔ 
دوسری جانب پی ٹی آئی ذرائع کا بتانا ہے کہ تحریک انصاف کے جرگے میں اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماو¿ں اور قبائلی عمائدین کوبلایاجائےگا۔ 
واضح رہے کہ تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات سے متعلق قیاس آرائیاں کافی دنوں سے جاری ہیں، اس حوالے سے کچھ ملاقاتوں کی خبریں بھی گزشتہ دنوں سامنے آئیں مگر اب تک دونوں جانب سے مذاکرات کے حوالے سے کوئی واضح لائحہ عمل سامنے نہیں آسکا ہے۔

مزید :

قومی -