کل سے حج درخواستوں کی وصولی بندکرنےکااعلان ہو گیا

کل سے حج درخواستوں کی وصولی بندکرنےکااعلان ہو گیا
کل سے حج درخواستوں کی وصولی بندکرنےکااعلان ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت مذہبی امور نے کل سے حج درخواستوں کی وصولی بند کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق  بینکوں میں 17 دسمبر حج درخواستوں کی وصولی کا آخری دن ہوگا۔ وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ 17دسمبرتک موصول تمام درخواستیں کامیاب تصورکی جائیں گی، حج واجبات کی دوسری قسط 19 تا 27 دسمبر نامزد بینکوں میں جمع ہوگی، بینکوں کووزارت کے آن لائن پورٹل پر درخواستیں فوری پراسس کرنےکی ہدایات کر دی گئی ہے ۔

مزید :

قومی -