مذاکراتی کمیٹی کا طالبان قیادت سے رابطہ ، فائربندی کا اعلان متوقع ، آرمی چیف سے ملاقات کا مثبت جواب ملا: پروفیسر ابراہیم

مذاکراتی کمیٹی کا طالبان قیادت سے رابطہ ، فائربندی کا اعلان متوقع ، آرمی چیف ...
Molana Yousaf Shah
کیپشن: Taliban

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور،نوشہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) امن مذاکرات کے لیے طالبان کی طرف نامزد کمیٹی کے اراکین کا طالبان قیادت سے ایک مرتبہ پھر رابطہ ہواہے اور فائربندی کے معاملے پر کالعدم تحریک طالبان نے ذیلی گروپوں سے مشاورت شروع کردی ہے جبکہ طالبان کی جانب سے آرمی چیف سے ملاقات کی خواہش کا بھی مثبت جواب ملااور مذاکراتی عمل اہم موڑ میں داخل ہوگیاہے ۔ حکومت سے مذاکرات کے لیے طالبان کی طرف سے نامزد کمیٹی کے کوارڈینیٹر مولانایوسف شاہ نے طالبان قیادت سے رابطہ کیاہے اور بتایاگیاہے کہ فائربندی سمیت دیگر حکومتی مطالبات پر طالبان کی سیاسی شوریٰ کا اجلاس جاری ہے اور جلد اپنے فیصلے سے آگاہ کردیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہاکہ قیدیوں کی رہائی سے متعلق بات نہیں ہوئی، رہائی سے متعلق تمام باتیں قبل ازوقت ہیں تاہم فائربندی سمیت حکومت کے دیگرمطالبات پر طالبان سے مسلسل رابطے میں ہیں ۔اُنہوں نے کہاکہ طالبان کی سیاسی شوریٰ جلد فیصلے سے آگاہ کردے گی ،امن مذاکرات کے لیے فائربندی انتہائی اہم معاملہ ہے ، کوشش ہے کہ جلد ازجلد فائربندی یقینی ہو۔اُنہوں نے بتایاکہ تمام مکاتب فکر کے علماءنے امن مذاکرات کی حمایت کی ،وزیراعظم اور فوجی قیادت سے ملاقات کا مطالبہ کیاتھالیکن کوئی جواب نہیں آیاتاہم پروفیسر ابراہیم کاکہناتھاکہ طالبان کی جانب سے آرمی چیف سے ملاقات کی خواہش کا مثبت جواب ملا، دونوں فریق حوصلہ کریں ، قوم کو جلد دہشتگردی سے چھٹکارا ملے گا۔اُنہوں نے بتایاکہ فائربندی کے معاملے پر مولانا سمیع الحق کاطالبان کے ساتھ رابطہ ہواہے ، طالبان نے ذیلی گروپوں سے مشاورت شروع کردی ،،معاملہ جلد حل ہوجائے گا، حالیہ واقعات پر دونوں مذاکراتی ٹیموں کو تشویش ہے۔

مزید :

پشاور -Headlines -